Rich in Fiber And Nutrition
پالک
پالک فائبر اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ معدہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کراتی ہے، کیلوریز کم کرتی ہے اور بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ سردیوں میں پالک کا استعمال سالن، سوپ یا سلاد کی شکل میں کیا جا سکتا ہے۔
پالکImproves digestion system
گاجر کا جوس یا سلاد
گاجر کم کیلوریز اور زیادہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ نظامِ ہاضمہ کو درست کرتی ہے اور زیادہ کھانے سے بچاتی ہے۔ گاجر کا جوس یا سلاد سردیوں میں وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
گاجر کا جوس یا سلادHelps in weight loss
چقندر کا جوس
چقندر کا جوس جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس کا استعمال سردیوں میں توانائی دینے کے ساتھ جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
چقندر کا جوسRich in protein and fiber
بروکلی کا سلاد یا سوپ
بروکلی پروٹین کا خزانہ ہے اور اس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ یہ پیٹ کو دیر تک بھرا ہوا رکھتی ہے اور بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتی۔ بروکلی کا سوپ یا سلاد سردیوں میں وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔
بروکلی کا سلاد یا سوپBoosts metabolism
شلجم کا سوپ
شلجم کا سوپ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور چربی کو تیزی سے جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سردیوں کی اس مزیدار سبزی کا استعمال وزن کم کرنے کی کوششوں کو مؤثر بنا سکتا ہے۔
شلجم کا سوپ
0 تبصرے